Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب کاملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج...

وزیر اعلیٰ پنجاب کاملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح

لاہور۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا ۔ وزیر اعلی نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ تھری کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلی نے ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ مریم نواز نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلی نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا جائزہ لیا اور لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈانٹر چینج کا معائنہ بھی کیا۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت نے وزیر اعلی کو پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے، جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ایئر پورٹ پہنچ سکے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا

،ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے، ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا۔ مریم نواز نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، ایم این ایز افضل کھوکھر، رانا مبشر اقبال، ایم پی اے ملک انس،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں