Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی برسلز میں کمشنر برائے بین الاقوامی...

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی برسلز میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری جٹا ارپیلینن سے ملاقات

- Advertisement -

برسلز۔28نومبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں مہاجرین کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری جٹا ارپیلینن سے ملاقات کی۔ منگل کوبیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین، پاکستان کا اہم تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔ فریقین نے گلوبل گیٹ وے اور ہورائزن یورپ کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بھی ملاقات میں وزیر خارجہ کے ہمراہ تھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں