31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتازہ ترینوزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان کی ملاقات ، جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور ،انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت اور اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لئے مثال ہیں۔ پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو عزت کے ساتھ واپس ان کے وطن بھجوایا جا رہا ہے۔ قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وطن واپسی کے عمل میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583247

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں