وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے سارک وزرائے داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے سارک کانفرنس کے موقع پر آئے ہوئے سارک وزرائے داخلہ کے اعزاز میں جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان، افغانستان، نیپال کے وزرائے داخلہ سمیت وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان،سفارتکاروں اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز، آزاد کشمیر کے نامزد صدر مسعود خان اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔