- Advertisement -
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سویڈن کے وزیر برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور غیر ملکی تجارت جوہان فارسل سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
جمعے کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور قابل تجدید توانائی، پائیدار ٹیکنالوجیز، آئی سی ٹی، ہنر مند لیبر کی فراہمی اور تحقیق و ترقی میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -