وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کی ملاقات

پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام
پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے یہاں ملاقات کی۔

بدھ کو وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین سے مل کر ان طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے بہت اچھا لگا جن سے ہم سٹم تحقیق کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے کردار کو امریکہ میں نیشنل سائنس فائونڈیشن جیسے تحقیق اور کمرشلائزیشن کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں۔