وفاقی وزیرخزانہ نے سند ھ کے نمائندے سے آٹے کی زیادہ قیمت کی وضاحت اور قیمتوں پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں، صوبوں کومناسب تعدادمیں رمضان سہولت بازاریں قائم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیرخزانہ نے سند ھ کے نمائندے سے آٹے کی زیادہ قیمت کی وضاحت اور قیمتوں پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں، صوبوں کومناسب تعدادمیں رمضان سہولت بازاریں قائم کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیرخزانہ نے سند ھ کے نمائندے سے آٹے کی زیادہ قیمت کی وضاحت اور قیمتوں پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں، صوبوں کومناسب تعدادمیں رمضان سہولت بازاریں قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ، محصولات وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرنے سند ھ کے نمائندے سے آٹے کی زیادہ قیمت کی وضاحت اور قیمتوں پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام صوبوں کومناسب تعدادمیں رمضان سہولت بازاریں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کوبنیادی ضرورت کی اشیا مناسب اورمعقول نرخوں پرفراہم کرنے کویقینی بنایا جاسکے۔

وزیرخزانہ نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی معقول نرخوں پرفراہمی کویقینی بنانے کیلئے سخت انتظامی اقدامات کی بھی ہدایت کی اور منافع خوری اوراس کی ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومتحرک بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے یہ بات پیرکویہاں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس میں کہی جو پیرکویہاں ان کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا بالخصوص آٹا، چینی، بناسپتی گھی، چکن،انڈے اورسبزیوں کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا، سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ گزشتہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 13 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، آٹا کی قیمت میں 0.7 فیصد، چینی 3 فیصد، انڈے 1.4 فیصد اوردالوں کی قیمت میں 0.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.3 فیصداوربجلی کی قیمتوں میں 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے کمیٹی کوبتایا گیا کہ ملک بھرمین گندم وافرمقدارمیں موجودہے۔وزیرخزانہ نے صوبوں سے گندم کی خریداری کے اہداف اورمنڈی کی موجودہ قیمتوں کی تفصیلات طلب کیں۔ اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ 20 کلوآٹا کی قیمت سندھ میں زیادہ ہے۔ کراچی اورحیدرآباد میں 20 کلوآٹا کی قیمت1200 اور1230 روپے ہے جبکہ پشاورمیں 964، کوئٹہ میں 960 اسلام آباد میں 864 اورلاہورمیں 860 روپے ہے۔ وزیرخزانہ نے خاص طورپرسند ھ کے نمایندے سے زیادہ قیمت کی وضاحت اورآٹا کی قیمتوں پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کیں۔

سندھ حکومت کے نمایندے نے اجلاس کوبتایا کہ صوبائی حکومت نے 40 کلوگرام گندم کی قیمت خرید2000 روپے مقررکی ہے اسلئے دیگرصوبوں کے مقابلہ میں سندھ میں آٹا کی قیمت زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں قیمتوں پرقابوپانے کیلئے ابھی تک کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی ہے۔ پنجاب کے نمائندے نے اجلاس کوبتایا کہ رمضان المبارک کے تناظرمیں شہریوں کوروزمرہ استعمال کی ضروری اشیا رعایتی قیمت پرفراہم کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں 313 رمضان وسہولت بازاریں قایم کردی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے تمام صوبوں کومناسب تعدادمیں رمضان سہولت بازاریں قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کوبنیادی ضرورت کی اشیا مناسب اورمعقول نرخوں پرفراہم کرنے کویقینی بنایا جاسکے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کمیٹی کوبتایاکہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورز پرآتا، چاول، دالیں، چینی، بناسپتی گھی اوردیگرضروری اشیا کی بلاتعطل اوررعایتی نرخوں پرفراہم کرنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلئے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کوملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورزپرضروری اشیا کے سٹاک کوبرقراررکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کورعایتی نرخوں پرضروری اشیا کی فراہمی کوممکن بنایا جاسکے۔

سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ وزارت خزانہ نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کومطلوبہ فنڈز فراہم کرئیے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں ضرورت کے مطابق اشیا ضروریہ کاسٹاککم ہونے کی صورت میں دوبارہ فراہم کیا جاسکے۔ وزیرخزانہ نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی معقول نرخوں پرفراہمی کویقینی بنانے کیلئے سخت انتظامی اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا میں منافع خوری اوراس کی ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومتحرک بنانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخرامام، معاون خصوصی محصولات ڈاکٹروقارمسعود، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ وتحقیق، سیکرٹری صنعت وپیداوار، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن، صوبائی حکومتوں کے سینئیرنمایندوں، ممبرپاکستان بیوروبرائے شماریات، اورسینئیرافسران نے شرکت کی۔