Election day banner
37.7 C
Islamabad
اتوار, جولائی 21, 2024
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی کے پہلے روز زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ہوگیا

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں عید الاضحی کے پہلے روز زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ہوگیا،سی ڈی اے کی ٹیموں نے پہلے روز 1750 ٹن آلائشیوں کو مناسب طریقے سے اٹھایا اور تلف کیا۔گزشتہ برس پہلے روز 1676 ٹن آلائشیوں کو تلف کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے شہریوں کی صفائی کے بارے 150 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔

اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 110 پوائنٹس قائم کئے گئے۔تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی کے ذریعے زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے زیرو ویسٹ آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے،اسلام آباد پولیس،سیف سٹی کے افسران اور عملے نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دئیے۔ اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے میں شہریوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں