وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کے سینئر رپورٹر ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے جرائم کی تصدیق ہے، عمران خان صادق اور امین نہیں،عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکے، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی ) کے سینئر رپورٹر ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)