وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

109
Shaza Fatima Khawaja
Shaza Fatima Khawaja

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر تعاون بڑھانے پر اتفاق اور عوامی فلاح کے لئے ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔