وفاقی وزیر اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی کی قوم اور پاکستانی فٹ بال کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد

 

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمدآصف زمان نے قوم اور پاکستانی فٹ بال کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دی ہے کہ فیفا کونسل کے بیورو نے 29 جون 2022 کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر اپریل 2021 میں تیسرے فریق کی غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے عائد کی گئی معطلی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی نارملازیشن کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر گروپوں کے درمیان مذاکرات کے بعد بالآخر انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 سے 8 ماہ کا روڈ میپ سونپنے کے بعد نارملازیشن کمیٹی کیپی ایف ایف ہیڈ کوارٹر میں واپسی ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کرنل (ر) آصف زمان نے کہا کہ یہ معطلی اٹھائے جانے کے بعد این سی پر انتخابی عمل کو اس ٹائم فریم میں مکمل کرنے پر زور دے گا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ ور پاکستان سپورٹس بورڈ کی خواہش ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی انتخابی عمل کو اس ٹائم فریم میں مکمل کرے تاکہ کھیل دوبارہ شروع ہو۔