وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل، پریذیڈنٹ اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملاقات

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل، پریذیڈنٹ اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔بدھ کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران لیگل ایجوکیشن کے حوالے سے درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مسائل کے فوری حل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈائریکٹریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے سے بھی طویل مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔