وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بارزسے تعلق رکھنے والے وفود کی ملاقاتیں

ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بارزسے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے وکلا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جمعرات کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سے ملاقات کرنے والے پاکستان بار کونسل کے وفد کی قیادت وائس چیئرمین حفیظ الرحمان چوہدری نے کی ۔

اس کے علاوہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد بار کونسل، مردان بار ایسوسی ایشن، لالیاں تحصیل بار ایسوسی ایشن، کوٹ مومن تحصیل بار ایسوسی ایشن، بھووانہ تحصیل بار ایسوسی ایشن نے اپنے اپنے صدور کی سربراہی میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، پتوکی، بہاولنگر، سرگودہا اور ہارون آباد بارز کے وفود نے بھی اپنے صدور کی سربراہی میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی۔

بارز عہدیداران نے وفاقی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقاتوں میں وکلاء کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقاتوں میں نوجوان وکلاء کی ٹریننگ کے حوالے سے امور زیر بحث رہے۔ وکلاء پروٹیکشن ایکٹ بھی ملاقاتوں کے دوران زیر بحث آیا۔