وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خانیوال، بہاولپور اور چترال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی اپنے صدور کی سربراہی میں ملاقات

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خانیوال، بہاولپور اور چترال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے اپنے صدور کی سربراہی میں ملاقات کی۔

میاں چنوں، کبیروالا، جہانیاں، کوٹ مومن اور نارووال تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے بھی اپنے صدور کی سربراہی میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے بارز کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بار ایسوسی ایشنز میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے ۔