نارتھ سائونڈ۔3اکتوبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 5ا کتوبر کو سر ویوین رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے۔
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نےجاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان خواتین ٹیم کو 6 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔ پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقومی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 5 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 6ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے بھی تمام میچز سر ویوین رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔