ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ ویمن کےدرمیان دوسراٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

انٹیگا۔30ستمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو) سر ویوین رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔

پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقومی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 2 اکتوبر ،چوتھا میچ 5 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 6ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے بھی تمام میچز سر ویوین رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔