ویمنز بگ بیش لیگ ،برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈرویمنز کے درمیان ایلیمینیٹرمیچ (کل)کھیلا جائے گا

cricket

پرتھ۔27نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام جاری ویمنز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

لیگ میں برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر ویمنز ٹیموں کے درمیان ایلیمینیٹرمیچ کل (منگل کو ) پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ویمن ٹیم پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں تھی اور وہ ڈبلیو بی بی ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہےاور ٹائٹل کے دفاع کے لئے ایک فتح کی دوری پر ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کا فائنل میچ 2 دسمبر کو ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔\