ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بدھ کو سڈنی سے کراچی پہنچے گی

لاہور ۔ 3 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان کی ویمنز ٹیم بدھ کو وطن واپس پہنچے گی، پاکستان کی خواتین ٹیم سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ بدھ کی شام 6 بجے سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔