ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Tennis Women's Singles Quarterfinals
Tennis Women's Singles Quarterfinals

دبئی۔22فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو شکست دی۔ دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں پولینڈ کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ چین کی ژینگ کنوین سے ہوگا۔