ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارےچلی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن

ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارےچلی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن نے مختلف ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لہذا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔