Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںٹی ڈی اے پی نے بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’روانڈا ایگرو فوڈ‘‘...

ٹی ڈی اے پی نے بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’روانڈا ایگرو فوڈ‘‘ میں شرکت کے لئے 24جون تک درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روانڈا میں منعقد ہونے والی3 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’روانڈا ایگرو فوڈ‘‘ میں شرکت کے لئے 24جون تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں 20 تا 22 اگست تک جاری رہے گی جس میں چاول ، گوشت ، تازہ پھل ، سبزیاں اور مشروبات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں