پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کرے گی

پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) 5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کے مطابق عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے 24 میں سے 17 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ فائنل سمیت 7 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں اگر ایشین ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو فائنل پاکستان میں 21 جنوری کو ہوگا، بصورت دیگر متحدہ عرب امارات میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی ایک ہفتے بعد باضابط قومی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہاں پر بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے۔ 2006ءکے ورلڈ کپ میں ہم نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔