لاہور۔28 فروری(اے پی پی )پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے آئندہ 6 ماہ کے لئے 17 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بناءپر اے، بی اور سی کیٹیگریز میں یکم جنوری سے جون 2017 تک کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں نثار علی، بدر منیر اور ریاست خان، بی کیٹیگری میں بھی تین کھلاڑی ہیں جن میں انیس جاوید، ہارون خان اور محمد جمیل شامل ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں محسن خان، ساجد نواز، ظفر اقبال ، محمد ایاز، محمد وقاص، اسرار حسن، محمد ادریس سلیم، عامراشفاق، مطیع اللہ، فخر عباس اور یاسر عندلیب شامل ہیں۔ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 12 ہزار، بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 10 ہزار جبکہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 9ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کا آئندہ 6 ماہ کیلئے 17کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں