پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی کی خصوصی ”خیبر ایڈیشن”اوے کٹ لانچ

Peshawar Zalmi
Peshawar Zalmi

کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 9کے لئے خصوصی ”خیبرایڈیشن” اوے کٹ لانچ کردی ہے،اوے کٹ کو تاریخی باب خیبر کے بعد تاریخی اسلامیہ کالج پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ پی ایس ایل کی ”خیبر ایڈیشن” کٹس کو باب خیبر اور اسلامیہ کالج سے منسوب کرنے کا مقصد خیبر پختونخوا کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ،

شائقین کا آنے والے سیزن کے لئے جوش بڑھانا ہے۔ خیبرایڈیشن پلیئنگ ہوم اینڈ اوے اینڈ ٹریننگ کٹ باب خیبر اور ارباب نیازاسٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گرائونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔