پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز آفیشلز کے ہمراہ ملتان پہنچ گئی

PSL Nine
PSL Nine

کراچی۔ 14 فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزڈکراچی کنگز کا سکواڈ ملتان پہنچ گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بدھ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق سکواڈ میں شامل حسن علی، محمد نواز، انور علی، میر حمزہ اور سعد بیگ سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز بھی قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے ملتان پہنچے ہیں

جہاں کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کے اپنے ابتدائی میچز کھیلے گی۔کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر، ہیڈ کوچ فل سمنز، اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور اوربائولنگ کوچ سٹیو کربی نے بھی ٹیم کے ہمراہ ملتان کا سفر کیا۔ کپتان شان مسعود لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی وجہ سے ٹیم کو ملتان میں جوائن کریں گے۔اسی طرح اوور سیز کھلاڑیوں سمیت پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل کے فاتح وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی ٹیم کو ملتان میں جوائن کریں گے۔