اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):مارکیٹ ریسرچ اینڈ پبلک اوپینیئن سپیشلسٹ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان کنزیومرکانفیڈنس سروے کے مطابق پاکستان میں صارفین کے اعتماد میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ کنزیومرکانفیڈنس کے حوالے سے پاکستان ترکیہ سے بہتر پوزیشن میں ہے۔
آئی پی ایس اوایس پاکستان کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے سروے کے نتائج کے مطابق قومی معیشت کے تمام اہم شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہےجن میں اقتصادیات ، گھریلو ضروریات کی خریداری میں سہولت اورسرمایہ کاری میں اعتماد سمیت مختلف شعبوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بعض شعبوں میں کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم ان تمام مثبت رجحانات کے باوجود صارفین کا مجموعی اعشاریہ اقتصادی استحکام اور گورننس کے حوالے سے بعض خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی پی ایس اوایس پاکستان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ صارفین کے اعتماد کے اعشاریہ کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چین اور بھارت کے بعد آتا ہے تاہم پاکستان کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس میں ترکیہ سے آگے ہے جو موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے مثبت رجحانات کا عکاس ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571921