- Advertisement -
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ ماہ کے دوران مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 1,454.881 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 1,334.969 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں برآمدات میں 8.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440714
- Advertisement -