Election day banner
37.7 C
Islamabad
اتوار, جولائی 21, 2024
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ نے پری سیزن فٹنس اور پاکستان شاہینز کے ٹریننگ...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پری سیزن فٹنس اور پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ کااعلان کردیا

لاہور۔22جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پری سیزن فٹنس،فیلڈنگ کیمپ اور پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ کااعلان کردیا ہے۔کیمپ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگایا جائے گا ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کیمپ میں 25 کرکٹرزکو طلب کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ 24 جون سے 7 جولائی تک جاری رہے گا۔کیمپ میں سے پاکستان شاہینز کے لیے 15کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔جوکہ 8 تا 13جولائی تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کرے گا۔

بعد ازاں پاکستان شاہینز 14جولائی سے 18اگست تک ڈارون کا دورہ کرے گی۔پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 8 سے 13جولائی تک پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون بھی جائیں گے۔ وہ 29 جولائی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے یہاں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔ پری سیزن فٹنس اورفیلڈنگ کیمپ کی نگرانی محمد مسرور کریں گے جو اسسٹنٹ کوچ اور منیجر کے طور پر ڈارون جائیں گے۔

عبدالرحمن وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر 28 جولائی کو ڈارون میں دو ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی جو اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ کھلاڑی جو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے ہیں انہیں پری سیزن کیمپ سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، حسیب اللہ، حنین شاہ، امام الحق، محمد عرفان خان ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حارث ، محمد حریرہ ۔وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، طیب طاہر، عمر امین، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

اگلے ہفتے کیمپ میں مزید ایک کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں میں حسیب اللہ۔حنین شاہ، محمد عرفان خان ، کامران غلام،کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہراور عمر امین کپتان اور ایک اور کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں