Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںپاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر...

پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے،کابینہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات پر بات ہوئی۔

منگل کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خط کے معاملہ میں ایک تاثر عام کیا گیا کہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت ہو رہی ہے،خط کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتے،اللہ تعالیٰ ہمیں اس ملک کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی قوت عطا فرمائے،سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی کے قیام کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج اتحاد و نگانگت کی ضرورت ہے ، اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے ہم سب کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں