28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کو مشرق وسطیٰ کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی...

پاکستان کو مشرق وسطیٰ کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر خرم طارق

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر کا ایک وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جار ہا تھا تاہم اب اس کو فروری میں سعودیہ میں منعقدہونیوالی پاکستان سنگل کنٹری ایکسپو سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ چیمبر کے ممبران عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سعود ی عرب کے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لگنے والی ایکسپو میں سیالکوٹ چیمبر کو نمائندگی دی گئی تھی جبکہ اب فیصل آباد چیمبر کوبھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ سنگل کنٹری نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ سعودی عرب ہر قسم کی اشیا درآمد کرتا ہے اسلئے پاکستان کے تاجروں کو ہر شعبہ میں درآمدی پارٹنر تلاش کر کے برآمدات کے راستے کھولنے ہوں گے۔

- Advertisement -

ا نہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایکسپو کے دوران پاکستان کے سنجیدہ برآمد کنندگان کی سعودی عرب کے قابل اعتماد درآمد کنندگان سے ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ فیصل آباد چیمبر کے وفد کو سرکاری پروٹوکول دیا جائے تاکہ وہ ریاض، مدینہ اور مکہ سمیت دیگر چیمبرز کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=425395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں