لندن ۔ 17 جون (اے پی پی) پاکستان کا ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈا نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر دوسری شکست ہے، اس سے قبل گرین شرٹس کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔