پاکستان 23 اکتوبر سے دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) 23 سے 30 اکتوبر کے دوران سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں دو ایشین ٹور مینز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ایونٹس کیلئے 5، 5 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور ہر لیگ کے فاتح کھلاڑی کو 900 ڈالر انعام ملے گا۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلا ایونٹ فیڈرل کپ اے ٹی ٹی چیمپئن شپ اور دوسرا ٹورنامنٹ سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی چیمپئن شپ کے نام سے کھیلا جائے گا۔ مینز پروفیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں نئے متعارف کردہ ان ایونٹس میں 43 ممالک کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔