پاک آرمی کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے گاؤں بھائی خان تالپر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک آرمی میڈیکل کیمپ

ٹنڈومحمدخان، 28 ستمبر (اے پی پی):پاک آرمی کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے گاؤں بھائی خان تالپر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

مفت کیمپ میں 30 جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے، فری کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا 9سو 50 سے زائد مریضوں کا طبعی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں، فری میڈیکل کیمپ میں رینجرز ڈاکٹرز سمیت سندھ کے نامور ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے اپنے فرائض سرانجام دیئے، ٹنڈومحمدخان کے گاؤں بھائی خان تالپر میں پاک آرمی کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر گل کمار سمیت دیگر نے بتایا کہ پاک آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے، پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں پاک رینجرز کے ڈاکٹرز سمیت سندھ بھر کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ مفت کیمپ میں آر ای پی، ٹی بی، سی آئی وی، ہیپاٹائٹس سی، ملیریا، آشوب چشم سمیت دیگر موزی بیماریوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ مفت میڈیکل کیمپ میں 9سو 50 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

مفت میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے 30 جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی میں صحتمند ہونا لازمی ہے، کسی بھی بیماری میں مبتلا شخص کسی صورت صحتمند نہیں ہوسکتا ہے، بہترین صحت کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، انہوں نے مستقبل میں بھی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی امید کی۔