پا ک فوج پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری بارے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ بطورمقدس فریضہ پورا کرے گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پا ک فوج پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ ایک مقدس فریضہ کے طور پر پورا کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 80 میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ کورکمانڈرز ، پرنسپل سٹاف افسروں اور فارمیشن کمانڈرز نے کانفرنس میں شرکت کی ۔

شرکا ءکو پیشہ وارانہ امور ، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آپریشن ردالفساد کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو اسٹریٹجک انوائرمنٹ کو تیار کرنے کے تناظر میں آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔