ناٹنگھم۔19ستمبر (اے پی پی): انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے ک بغیر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
ناٹنگھم فاریسٹ کی طرف سے واحد گول کالم ہڈسن اوڈوئی نے سکور کیا جبکہ برنلے کی طرف سے واحد گول زیکی امدونی نے سکور کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر برنلے کی ٹیم کو ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ایک گول کی برتری تھی۔
برنلے کے زیکی امدونی نے میچ کے 41 ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا۔ دوسرے ہاف میں ناٹنگھم فاریسٹ کے کالم ہڈسن اوڈوئی 61 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔یوں یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 گول کی برابری پر ہی ختم ہوگیا۔
ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم آٹھویں جبکہ برنلے کی ٹیم انیسویں نمبر پر ہے۔