پشاور۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ایکسائز انٹیلیجنس بیوروپشاور نے ایچ گول چوک پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 9600 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس بیورو سرویلنس سکواڈ نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کارروائی کے دوران ایچ گول چوک پر گاڑی سے دوران تلاشی 9600 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم قاسم ولد گل محمد ساکن سیفن بڈھ بیر کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا۔