پشاور بم دھماکہ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے،اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،قوم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ساز ش ناکام بنادی دے گی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پشاور بم دھماکہ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے،اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،قوم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ساز ش ناکام بنادی دے گی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

حیدرآباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے ہم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ساز ش ناکام بنادی جائے گی ،

جو بھی دہشت گرد وں کی مدد کررہے ہیں انہیں منہ کی کھا نا ہو گی پوری قوم متحد ہے ، بعض عناصر ملک کو ترقی کرتے ،معاشی استحکام اور امن نہیں دیکھنا چاہتے ، یہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں ،سندھ کے عوام نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا ہے ، پیپلز پارٹی کی فلم پانچ مرتبہ لگ چکی اب عوام اب نہیں دیکھیں گے ، سندھ سے چھوٹے وبڑے زرداری کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو محمد خان پہنچنے پر مین روڈ پر ایک بڑے استقبالی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس سے وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں بم دھماکہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ دہشت گردی کا یہ واقعہ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ہم شہداء و زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قوم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ساز ش ناکام بنادی دے گی ،ہماری افواج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پوری قوم کے عزم ، قربانی اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی دہشت گرد وں کی مدد کررہے ہیں انہیں منہ کی کھا نا ہو گی ۔پوری قوم متحد ہے ، بعض عناصر ملک کو ترقی کرتے ،معاشی استحکام اور امن نہیں دیکھنا چاہتے ، یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن و امان ہو یہاں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوانہیں معلوم ہے کہ پاکستان کی حالت خستہ حال تھی جو اب معاشی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اس لیے یہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ عوام میں جا کر انہیں ورغلا رہے ہیں اور ملک میں غیر یقینی کی مہم چلارہے ہیں یہ مایوس عناصر قوم کو بھی پاکستان کے مستقبل سے مایوس کرنا چاہتے ہیں ،یہ عوام کے مسائل کاحل نہیں صرف اقتدار اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کا مارچ سندھ میں پذیرائی حاصل نہیں کرسکا تو جلدی سے سندھ سے نکلے لیکن کل ملتان میں بھی عوام ان کے استقبال کے لیے نہیں آئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم26فروری سے گھوٹکی سے سندھ حقوق مارچ لیکر نکلے ہیں ہر جگہ عوام نے تبدیلی دیکھ لی ہے گذشتہ شب بدین میں اور اب ٹنڈو محمد خان میں عوام کے جم غفیر سے مخاطب ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا ہے ،پہلے15سال سے ایک ہی تصویر دیکھ رہے تھے اب وہ فلم نہیں چلے گی پیپلز پارٹی کی فلم سے لوگ بیزار ہو گئے ہیں ،پانچ مرتبہ ان کی فلم لگی ہے لیکن ناکام ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام 15سال سے ایک ہی کہانی سن رہے ہیں ان کے پاس کوئی نیا منشور ، پروگرام اور لا ئحہ عمل نہیں ہے ۔سندھ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے اب سندھ سے چھوٹے وبڑے زرداری کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آواز کم ہو دھیما بولا جائے لیکن درست بولا جائے تو اس میں بڑا وزن ہو تا ہے اب چیخ چیخ کر عوام کو بیوقوف بنانے کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں نئی اور باوقار قیادت آگے آرہی ہے میں سندھیوں کے تیور دیکھ رہا ہوں وہ اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں 2023ء کے انتخابات میں عوام تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑ دیں گے انہوں نے کہاکہ میں آپ سے ووٹ مانگنے نہیں زرداریوں کو الوداع کہنے آیا ہوں ۔