پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی نگرانی میں رورل ڈویژن کے تھانہ داودزئی کے نواحی علاقہ دامان افغانی اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا
آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان نے کی، ٹارگٹڈ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی حضر حیات خان سمیت لوکل پولیس، لیڈیز پولیس کے ہمراہ آر آر ایف، سنیفر ڈاگز اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا،ڈی ایس پی سرکل فضل سبحان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی حضر حیات خان سمیت لوکل پولیس
لیڈیز پولیس کے ہمراہ آر آر ایف اور دیگر یونٹس نے بھی حصہ لیاآپریشنز کے دوران قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان ،سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اورغیر قانونی اسلحہ و منشیات بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584352