پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1317ٹریفک حادثات ، 07افراد جاں بحق،1385زخمی

Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1317ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 596افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔789معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 696ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 502مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ270ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 106حادثات میں 113متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان85حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1385متاثرین میں 1099مرد اور293خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1152موٹرسائیکل،87آٹورکشے،125کاریں،32وین،05مسافر بسیں،26ٹرک اور141دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔