پنجاب بھرمیں 1140ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق ، 1148زخمی ہوئے

Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔25اگست (اے پی پی):ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں 1140ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 1148زخمی ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1140ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 596افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔552معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان میں 71 فیصد شرح موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 580ڈرائیوز،44کم عمرڈرائیور،415مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت235متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 93حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر69حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ فیصل آباد تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1156متاثرین میں 932مرد اور224خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 214افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور567افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ375زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 999موٹرسائیکلز،60آٹورکشے،116کاریں،23وین،08مسافربسیں،21ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔