پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ میں فلمز اور سینما انڈسٹری کے فروغ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

101

لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال26۔2025 میں فلموں اور سینما انڈسٹری کے فروغ کیلئے مجموعی طور پر ترقیاتی مد میں5 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 11.6 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔اسی طرح فلم سٹی اینڈ سینما ڈویلپمنٹ فنڈز پنجاب کیلئے بجٹ میں7 ارب روپے رکھے گئے ،اس کیلئے پنجاب فلم فنڈ ڈسبر سمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے

جس کے ذریعے فلم سازوں کو گرانٹ دی جائے گی اور پنجاب کے پہلے پوسٹ پراڈکشن لیب فلم سٹوڈیو ،فلم سٹی اور پاکستان کے پہلے ” فلم سکول”کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے۔فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس، فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے حوالے سے جامع اقدامات بھی بجٹ میں شامل ہیں ۔