- Advertisement -
سرگودڈھا۔8ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کا معیاری دُودھ کی فراہمی کے لیے آپریشن جاری جاری ہے، اس سلسلہ میں شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر17ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیاجس کے نتیجہ میں 1970 لیٹر ملاوٹی دُودھ تلف کردیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جدید موبائل فوڈ لیب کے ذریعے دُودھ بردار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں موجود ُدودھ کو چیک کیااور تلف کیے گئے دُودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی اجزا کم پائے گئے تھے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر11سپلائرز کو جرمانے کیے ہیں۔ شہریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
- Advertisement -