ڈیرہ غازی خان۔ 13 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں فوڈ پوائنٹس میں چھاپے مار کر بھاری جرمانے عائد کر کے 288 لیٹر غیر معیاری مشروبات،40 لیٹر ملاوٹی دودھ،20 کلو ممنوعہ چائنیز سالٹ اور 15 لیٹر غیر معیاری تیل تلف کر دیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نےمین بازار مظفرگڑھ میں ہوٹل کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 12 ہزار،ریلوے پھاٹک کے قریب ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو زائد المیعاد مشروبات فروخت کرنے اور گامو شاہ جتوئی مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پریکساں 10 ہزارروپے
،بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کی کنٹین کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے ،کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 70 ہزار جبکہ کولڈ کارنر کو ناقابلِ سراغ،زائد المیعاد مشروبات کی فروخت کرنے پر 30 ہزارروپے ،بسرا پمپ یزمان بہاولپور میں گرائنڈنگ یونٹ کو ممنوعہ چائنیز سالٹ فروخت کرنے پر 20 ہزارروپے ،ظاہر پیر انٹرچینج خان پور رحیم یار خان میں 2 ہوٹلوں کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحے،گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کرنے پر 22 ہزارروپے اور فورٹ عباس بہاولنگر میں چرغہ پوائنٹ کو فرائز میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔