پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن میں چھاپے، 2 بیکریوں کی پروڈکشن بندکر دی

فوڈ اتھارٹی

ڈیرہ غازی خان ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر چھاپوں کے دوران 2 بیکریوں کی پروڈکشن بندکر دی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کلمہ چوک ڈی جی خان میں ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر ملک شاپ کو 12 ہزارروپے ،جام پور میں بیکری یونٹ کو کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا،

جمن شاہ،بھاگل اڈا لیہ میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی ،زنگ آلود مشینری کے استعمال پر کام سے روک دیا گیا، ہائی وے روڈ خانقاہ شریف بائی پاس بہاولپور میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں زائد المیعاد اجزا کا استعمال کرنے پر 40 ہزار روپے ، یزمان میں آئس فیکٹری کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 15 ہزار روپے اور میلے والی گلی بہاولپور سٹی میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے پر 12 ہزارروپے اور شاہی روڈ چوک حسن رحیم یار خان میں 2 سپر سٹورز کو ممنوعہ گٹکا اور زائد المیعاد اشیا کی فروخت پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔