پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے جدید ترین سرکاری کینسر ہسپتال بنائیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف

Chief Minister of Punjab
Chief Minister of Punjab

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلی نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔ مریم نوازشریف کوکینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے،کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے اورمریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے جدید ترین سرکاری کینسر ہسپتال بنائیں گے۔پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔