پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1213ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق، 1306زخمی

Muzaffargarh

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1213ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 1306زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب نے پیر کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 1213 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا گیا،

ان حادثات میں 647افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 659معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حادثات موٹر سائیکلوں کے ہوئے، 241ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم کو موصول ہوئیں جن میں 272 متاثرین کے ساتھ لاہور پہلے، 100حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ فیصل آباد دوسرے جبکہ 69حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ ملتان تیسرے نمبر پر رہا۔