پنجاب کی نومنتخب 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حلف لیا

لاہور۔6اگست (اے پی پی):پنجاب کی نومنتخب 21 رکنی کابینہ نے ہفتہ کے روز اپنے عہدوں کا حلف لے لیا،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ہفتہ کے روز گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،چودھری مونس الہی ،وکلا ،صحافیوں ،پارٹی ورکرز اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

حلف لینے والے کابینہ کے اراکین میں سردار محسن خان لغاری، ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت ، خرم ورک، ہاشم ڈوگر، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، مراد راس، علی عباس شاہ، سردار آصف نکئی، حسنین بہادر دریشک، علی افضل ساہی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، تیمور مسعود، عنصر نیازی، راجہ یاسر ہمایوں، نوابزدہ منصور علی، منیب چیمہ اور شہاب الدین شامل ہیں۔