12.7 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ملازمین کے خاندان میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم

پولیس ملازمین کے خاندان میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم

- Advertisement -

لاہور۔27فروری (اے پی پی):پولیس ملازمین کے خاندانوں میں گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی ۔ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشورنے ریٹائرڈ اوردوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے 18خاندانوں میں چیک تقسیم کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق عمران کشورنے گروپ انشورنس کی مد میں 37لاکھ13ہزارروپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ایس آئی اعجازاحمد،اے ایس آئی عابد حسین، طارق حسین، ہیڈ کانسٹیبل شہروز خان،ممتاز حسین اور شہبازمنصور کے اہل خانہ میں چیک تقسیم کئے گئے۔ک

انسٹیبل علی عمران،محمد جمیل، امانت علی، اختر رسول،لیڈی نائب قاصد سمیرا رفیق اور کک عثمان کے اہلِ خانہ میں بھی چیک تقسیم کئے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورپولیس ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنا رہی ہے،لاہور پولیس کرائم فائٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک ویلفیئر اورینٹڈ ادارہ بھی ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے ملازمین ہمارارول ماڈل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس ملازمین کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔ڈی آئی جی (ایڈمن عمران کشور نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل ِ خانہ میں ویلفیئر فنڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔محکمہ پولیس نے ملازمین کے بہترین علاج معالجہ اور بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن سمیت ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔

شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ کی رہائش گاہوں، بچوں کی شادی اور ملازمت سمیت ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی(ایڈمن نے کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ اور غازیوں سمیت پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں