پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ،17 ملزمان گرفتار،950سے زائد پتنگیں اورڈوریں برآمد

ملتان پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی۔ 18 فروری (اے پی پی):پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17 ملزمان کوگرفتار کرکے 950سے زائد پتنگیں اورڈوریں برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم حضرت جان سے 250پتنگیں اور ڈور،ملزم حذیفہ سے 150 پتنگیں اور ڈور،ملزم جمال سے 140پتنگیں اور ڈور،ملزم عبداللہ سے 130پتنگیں اور ڈور،وارث خان پولیس نے ملزم دانیال سے 80پتنگیں،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم درویش سے 20پتنگیں اور ڈور،ملزم عبید سے 20پتنگیں اور ڈور،ملزم عبدالرحیم سے 20پتنگیں،ملزم رضا علی سے 15پتنگیں اور ڈور،ملزم خضر سے 10پتنگیں اور ڈور،ملزم الطاف سے 10پتنگیں،

صدربیرونی پولیس نے ملزم یوسف سے 30پتنگیں،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم گل شیر سے 20پتنگیں اور ڈور، ملزم علی سے 15پتنگیں اور ڈور،آر اے بازار پولیس نے ملزم حسان سے 20پتنگین اور ڈور،ریس کورس پولیس نے ملزم عثمان سے30پتنگیں اور ڈور، سٹی پولیس نے ملزم عمر سے 17پتنگیں بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے,ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کاکہناتھاکہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔\378