Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں...

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی2023 سے لے کراپریل 2024 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر13.76 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر13.97 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اپریل 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.677 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ سال اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر891 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11 فیصدکی نموہوئی ہے، مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.50 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جواپریل میں بڑھ کر1.67 ارب ڈالرہوگیا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں